ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو نوکریوں سے محرومی کا خطرہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں فضائی نقل وحمل کی اسامیوں کی بھی سعودائزیشن کا اعلان کردیا گیا، ان اسامیوں پر اب غیرملکی شہری ملازمت نہیں کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی نقل وحمل کی اسامیوں پر سعودائزیشن کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران فضائی نقل و حمل کے شعبے میں 28 اسپیشلسٹ پیشوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔

- Advertisement -

محکمہ نے متعلقہ اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ ان اسامیوں پر سعوائزیشن کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ تمام فضائی کمپنیوں، اصلاح و مرمت کے ٹھیکے داروں اور تمام ہوائی اڈوں پر مختلف خدمات پیش کرنے والے شعبوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اس حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ٹیمیں دورہ بھی کریں گی۔

سعودائزیشن: سعودی ایئر لائن کی اہم کامیابی

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق تفتیشی ٹیمیں ہر ماہ مذکورہ شعبوں کا دورہ کرے گی، اس پروگرام کے تحت فضائی نقل وحمل کے تمام شعبوں میں مقامی شہری کام کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت ہر اداروں میں سعودائزیشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت غیرملکیوں کی جگہ مقامی افراد کو نوکریاں دی جارہی ہیں تاکہ وہ ہر میدان میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں