تازہ ترین

سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے غیرملکی خبردار!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے چھٹیوں پر مملکت سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کو متنبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے آن لائن دریافت کیا کہ سال 2018 میں چھٹی پر آیا تھا بعد میں سعودی عرب واپس نہیں گیا، کیا اب جاسکتا ہوں؟۔

جوازات نے خبردار کیا کہ خروج وعودہ ویزے پر جو تارکین وطن بیرون ممالک جائیں وہ لازمی مقررہ تاریخ پر لوٹیں بصورت دیگر انہیں تین سال کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

محکمہ نے بتایا کہ خروج وعودہ کا قانون واضح ہے جو تارکین اس ویزے پر جا کر مقررہ مدت میں (موجودہ کورونا حالات کے علاوہ ) واپس نہیں آتے انہیں 3 برس کےلیے مملکت میں بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت دیگر ممنوعہ ممالک کیلئے اہم ہدایات، براہِ راست سعودی عرب جانا ممکن؟

خیال رہے کہ ایسے افراد جو خروج وعودہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں، اگر وہ مقررہ مدت کے اندر مملکت آنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے سابق کفیل کے دوسرے ویزے پر ہی سعودی عرب آسکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے پھر سے دہرایا کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود افراد براہ سعودی عرب نہیں آسکتے، انہیں پہلے ایسے ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جہیں سفری اجازت حاصل ہے، البتہ وہ افراد جنہوں نے روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی وہ براہ راست آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -