تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان سمیت دیگر ممنوعہ ممالک کیلئے اہم ہدایات، براہِ راست سعودی عرب جانا ممکن؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پاکستان سمیت دیگر ممنوعہ ممالک(سفری پابندی) کے لیے ایک بار پھر اہم وضاحتیں اور ہدایات جاری کی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جاسکتے ہیں، شرائط کیا ہوں گی؟۔ اس سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے جواب پیش کیا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے پھر سے دہرایا کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود افراد براہ سعودی عرب نہیں آسکتے، انہیں پہلے ایسے ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جہیں سفری اجازت حاصل ہے، البتہ وہ افراد جنہوں نے روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی وہ براہ راست آسکتے ہیں۔

مملکت سے باہر اقامہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہے اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون ہے وہ سعودی عرب جا سکتے ہیں، لیکن اگر وہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں ہیں تو ان پر اوپر درج شرائط کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین لگائی ہوجو سعودی عرب میں نہیں دی جاتی انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی۔

سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل ’قدوم‘ ایپ پر اپنا اندراج کرائیں جس کے ذریعے ویکسین اور قرنطینہ کے حوالے سے دیگر معاملات اپ ڈیٹ کرائے جاسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -