ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں سفری پابندی کے خاتمے کے بعد غیرملکیوں کی حکمت عملی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے خاتمے کے بعد غیرملکیوں نے مملکت واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے اور ٹریول ایجنٹس سے رابطے کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی شہریوں اور تارکین وطن نے واپس آنے کے لیے ٹریول ایجنٹس اور بکنگ دفاتر کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ اپنی ریزرویشن کروا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد سعودی عرب واپس آنے کے لیے کوشش میں ہے جبکہ فلائٹس کی تعداد کم ہونے سے ان کو مشکلات درپیش ہیں۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال

دوسری جانب بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال ہورہی ہیں، پہلی پرواز جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستے کھول دیئے ہیں، اس سے قبل بیس دسمبر کو سعودی وزارت داخلہ نےکرونا وائرس کی نئی قسم آنے کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں