ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کا کہنا ہے کہ شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والوں کو براہ راست مملکت آنے دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا گیا کہ شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والوں کو سعودی براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے؟۔
جوازت نے سوال پر ردعمل دیا کہ سعودی عرب میں شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والوں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔
یہ بھی کہا کہ مذکورہ شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو مملکت آنے کے بعد قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔
‘براہ راست سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کو چاہیے کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’
خیال رہے کہ درس وتدریس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، لیکچرر، انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں سمیت جامعات میں زیر تعلیم طلبا جو تعلیمی وظیفہ پر مملکت میں مقیم ہیں یہ سب براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی خوراکیں مکمل کی ہوں گی یا روانگی سے قبل ایک ویکسین لگوائی ہوگی وہ قرنطینہ سے آزاد ہوں گے۔