ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

غیر ملکیوں پر فیملی فیس میں رعایت نہیں ہوگی، سعودی وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آمدنی آرامکو شیئرز پیش کرنے سے متاثر نہیں ہوئی، سعودی حکومت آرامکو کمپنی کے منافع کا 98.3 فیصد وصول کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں پر مقرر ’فیملی فیس‘ میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں تاہم حکومت اپنی اسکیموں کا مسلسل جائزہ لیتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی غیر ملکیوں یا ان کے اہل خانہ پر مقرر ٹیکس میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں، اگر ترمیم ہوئی تو فوراً اس کا اعلان کردیا جائے گا جیسا کہ صنعتی شعبے کے حوالے سے ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے اہل خانہ پر ’مقابل مالی‘ کے نام سے فیس لگا رکھی ہے، اس کی شروعات جولائی 2017 سے کی گئی تھی۔ پہلے سال فی مرافق (فیملی ممبر) سو ریال ماہانہ مقرر تھی جو اب چارسو ریال فی فیملی ممبر ہوگئی ہے، 2018 کے دوران ہر ادارے میں سعودی کارکنان کی تعداد سے زیادہ غیر ملکی کارکنان پر بھی فیس مقرر کی گئی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس میں تدریجی اضافہ ہورہا ہے۔

قومی بجٹ کے اعلان کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا تھا ’سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس( واٹ) سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ سے ہدایت نہیں لیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا فیصلہ خلیجی ممالک کا اپنا ہے، اس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے کا فی الوقت کوئی ارادہ نہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آمدنی آرامکو شیئرز پیش کرنے سے متاثر نہیں ہوئی، سعودی حکومت آرامکو کمپنی کے منافع کا 98.3 فیصد وصول کرتی رہے گی۔

الجدعان کے مطابق تیل کے ماسوا ذرائع سے آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے سرکاری آمدنی میں استحکام پیدا ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں