اشتہار

شیخ رشید کی فرانزک رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان شیخ رشید کی فرانزک رپورٹ پولی کلینک کو موصول ہوگئی ہے جس میں نشہ آور اجزا کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی فرانزک رپورٹ پولی کلینک اسپتال کو موصول ہوگئی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق ان کے سیمپلز میں نشہ آور اجزا کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رات مجھے اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا، میں نے انکار کردیا، شیخ رشید

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے بعد وفاقی پولیس نے ان کے سیمپلز کا فرانزک کرایا تھا اور الکوحل ٹیسٹ کے لیے ان کے بلڈ اور یورین کے سیمپلز لے کر 3 فروری کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں