اشتہار

رات مجھے اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا، میں نے انکار کردیا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ رات انہیں اہم شخصیت سے ملاقات کرنے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو ایف ایٹ کچہری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں انہوں نے روسٹرم پر آکر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رات انہیں اہم شخصیت سے ملاقات کرنے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ میں 16 بار وزیر رہا ہوں۔ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں نے کسی پولیس پر گن نہیں نکالی۔ میں نے دونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیے ہیں۔ میرے موبائل میں صحافیوں کے نمبر ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی گئی

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتا ہے۔ یہ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں۔ میں جان دے دوں گا مگر اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔

دریں اثنا شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی نے مجھ سے موجودہ مقدموں کی تفتیش نہیں کی، ہمیشہ سیاست کی بات کی جاتی ہے۔ یہ عمران خان کو نہیں آنے دیں گے اور انہیں نا اہل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔ مجھے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دفعہ جیل سے بھی لے جایا گیا۔ باہر سے تین لوگ جیل میں مجھ ملنے آئے۔ جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا صوبائی اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں