ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جاندران کے پہاڑی جنگلات میں 15 کلومیٹر رقبے پر پھیلی آگ پر قابو پالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جاندران کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ 10 سے 15 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی آگ 6 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ لیویز فورس کے جوانوں نے پُرخطر پہاڑی علاقے میں کامیابی سے کارروائی مکمل کی۔

کامیابی سے آگ بجھانے پر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوہلو انتظامیہ اور لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان نے افسران اور لیویز اہلکاروں کے لیے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں