تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

نیند سے جاگتے ہی خواب بھول جانے کی وجہ سامنے آگئی

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین نے بیدار ہونے کے بعد خواب بھول جانے کی وجہ تلاش کرلی۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے نیند سے جاگتے ہی خواب بھول جانے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سانمے آئی کہ جب انسان نیند سے جاگتا ہے تو پانچ منٹ کے بعد خواب کا بیشتر حصہ بھول جاتا ہے۔

خواب آتے کیوں ہیں؟

انسان جب سونے کے لیے لیٹے اور نیند کی گہری وادی میں داخل ہوجائے تو اُس کے سامنے فلم کی طرح مناظر چلنے لگتے ہیں جنہیں خواب کہا جاتا ہے۔

بعض اوقات تو انسان کو خواب یاد رہتا ہے مگر عجیب بات ہے کہ زیادہ تر لوگ بیدار ہوتے ہی اپنے خواب کا بیشتر حصہ بھول جاتے ہیں۔

خواب بھول جانے کی وجہ

آسٹریلوی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ انسانی دماغ کے متعدد حصے ہیں جو بیک وقت نیند میں نہیں جاتے، اُن میں سے کچھ سوتے ہیں اور بقیہ جاگ رہے ہوتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ’انسانی دماغ کا ایک حصہ محدود یادداشت اور دوسرا مستقبل کی یادداشت کے لیے مختص کیا گیا ہے، اسی طرح محدود یادداشت سے مستقل یادداشت تک معلومات منتقل کرنے کا بھی ایک حصہ ہے جو سب سے آخر میں سوتا ہے اور سب سے پہلے جاگ جاتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اکثر دیکھے جانے والے ان خوابوں کا کیا مطلب ہے؟

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’جب کوئی خواب دیکھتا ہے تو یہ محدود یادداشت میں محفوظ ہوجاتا ہے مگر جب اسے مستقل یادداشت والے حصے میں منتقل کرنے کی باری آتی ہے تو معلومات منتقل کرنے والا حصہ سوجاتا ہے جس کی وجہ سے خواب یاد نہیں رہتا‘۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ’ہم میں سے بعض لوگ اپنے خواب مکمل تفصیل کے ساتھ یاد رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواب دیکھنے کے بعد معلومات منتقل کرنے والا حصہ اچانک جاگ جاتا ہے اور پھر یہ ساری باتیں مستقبل یادداشت والے حصے میں منتقل ہوجاتی ہیں‘۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یادداشت کی منتقلی رات کے آخری پہر میں دیکھے جانے والے خوابوں کی ہوتی ہے، عام آدمی رات سوتے وقت 4 سے 7 خواب دیکھتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -