اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کابل میں افغان قیادت سے ملاقات کریں گے وہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان عوام اور حکومت کو نیک نیتی اور محبت کا پیغام پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ ہفتہ وار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیزافغان قیادت کوافغان امن کے حوالے سے پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اب بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت کو پاکستانی سفارتی عملے کی سلامتی سے متعلق خدشات سے آگاہ کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان میں چھٹی علاقائی اقتصادی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت سے پاکستان مخالف بیانات روکنے کا کہیں گے،ترجمان نے بتایا کہ سوزون رائس کے دورے کے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ۔
پاکستان کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کررہا ہے اور ہم طالبان میں کسی قسم کا امتیاز نہیں رکھتے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔
آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی رینجر اور بی ایس ایف حکام کی ملاقات پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔