تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری زخمی، پاکستان کا بھارت کے خلاف بڑا اقدام

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے شہری آبادی والے علاقے پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 سالہ سرفراز نامی لڑکا زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزیر پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت تین ہزار 97 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 28 افراد شہید جبکہ 257 معصوم شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے تیس دسمبر کو لائن آف کنٹرول کے دو مختلف سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تھا۔

کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ کوٹ کٹیرا سیکٹر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -