تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شہید جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامۂ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا سیکٹرز  پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس پر دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

دریں اثنا بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

واضح رہے کہ چوبیس دسمبر کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاک فوج کا نوجوان سپاہی شہید بھی ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر اُسے بھرپور جواب دیا گیا تو بھارت کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے22سالہ سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -