تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاک فوج کا نوجوان سپاہی شہید بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی  اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے22سالہ سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے  جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے  جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ دس دسمبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -