اشتہار

ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں 24 رکنی ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلیے پیشگی منصوبہ بندی کریگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ہدایت پر پنجاب میں 24 رکنی ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئرمین صوبائی وزیر راجا بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہونگے جب کہ ممبران میں محسن خان لغاری، علی افضل ساہی، حسین جہانیاں گردیزی، منصور احمد خان کمیٹی کے علاوہ آئی جی پی پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کمیٹی شامل ہوں گے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آف سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرے گی۔ زلزلے، سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال کے حوالے سےا حتیاطی اقدامات تجویز کرے گی اس کے ساتھ ہی یہ کمیٹی متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور مالی امداد دینے کیلئے قوانین، رولز اور دیگر امور کا جائزہ بھی لے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں، تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے اور متاثرین کی بحالی کیلیے مالی امداد کا خصوصی پیکیج بھی دیا گیا ہے جب کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں