جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بحرین میں نئی حکومت کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مناما: بحرین میں نئی حکومت کی تشکیل ہو گئی، کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں نئی کابینہ نے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے سامنے منگل کو الصخیر محل میں حلف اٹھا لیا، اس سے قبل بحرین کے فرماں روا نے نئی کابینہ کی منظوری دی تھی۔

شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے نئے وزرا کو خوش آمدید کہا اور وطن عزیز کے لیے ان تھک اور بامقصد جدوجہد پر ولئ عہد کی ستائش کی۔

اخبار 24 کے مطابق شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولئ عہد کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتری لانے، تعمیر و ترقی کےعمل کو آگے بڑھانے اور ملک کے لیے مزید کارنامے انجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شاہ بحرین نے نئے وزرا کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وطن عزیز اور عوام کی خدمت میں تمام وزرا سرخرو ثابت ہوں گے، انھوں نے بحرین کی مقننہ، انتظامیہ اورعدلیہ کے فیصلوں کو قومی ترقی میں معاون اور قابل قدر قرار دیا۔

یاد رہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو شاہی فرمان جاری کر کے حکومت کا استعفیٰ منظور کر کے ولئ عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا تھا، انھیں نئی حکومت سازی اور کابینہ کے ارکان کے تقرر کا کام سونپا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں