تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

استعفیٰ کیوں دیا ؟ بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی نے استعفیٰ لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھے استعفیٰ دینے کو کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل شہزادعطاالٰہی کا استعفیٰ لیے جانے کی خبروں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

یرسٹر شہزاد عطاالہٰی نے کہا کہ پاکستان کے37ویں اٹارنی جنرل کےطورپرکام کرنااعزازتھا، ذاتی وجوہات کی بناپرکام جاری نہیں رکھ سکتا، اس لئے اپنےعہدےسےفوری طورپرمستعفی ہورہاہوں۔

مستعفی ہونےوالےاٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھے استعفیٰ دینے کو کہا گیا، سینئر ارکان کو آگاہ کیا تو استعفیٰ صدر کو بھیجنے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ،ان کی درخواست پر میں نے استعفیٰ سینئروزیر کے حوالےکردیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اسےسہولت کے مطابق صدر کو بھیج سکتی ہے، مسخ شدہ بیانیہ تیار کیاجارہا ہےاس لئے وضاحت دینے پر مجبور ہوں۔

گذشتہ روز اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے عہدے سے استعفا دے دیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شہزاد سے کچھ اہم وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

مزید پڑھیں : اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

یاد رہے حکومت نے شہزاد عطاء الہٰی کو دو فروری 2023 کو پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا اور صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو اٹارنی جنرل کےعہدے پرتعینات کرنےکی منظوری دی تھی، شہزاد عطاء کو منصورعثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل اشتراوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث بارہ اکتوبر دوہزار بائیس کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔۔

Comments

- Advertisement -