پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے بابر اعظم کی اوپننگ کے حوالے سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اوپننگ کے لیے بہترین کھلاڑی ہیں۔

آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ایڈم گلکرسٹ سے بابر کے نمبر 3 یا نمبر 4 آنے سے متعلق سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں بابر اوپننگ کھلاڑی ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے بابر کا ریکارڈ بہترین ہے۔

گلکرسٹ نے کہا کہ اگرچہ بابر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بابر اوپننگ پر آنے کے لیے ایک بہترین پلیئر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کا آرام، کپتان کی تنہا پریکٹس

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھو ہیڈن نے سڈنی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے اور کپتان بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہے، دنیا حیران نہ ہو جب وہ بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کی حالیہ کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان بابر اعظم ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں اور ان کا بلا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’حیران نہ ہوں جب بابر اعظم بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے‘

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں