بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی انہیں گزشتہ روز دوران میچ دل کا دورہ پڑا تھا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال جنہیں گزشتہ روز ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا، ان کی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال کو انجیو پلاسٹی کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 36 سالہ تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔
دوران میچ بنگلہ دیشی کرکٹر کو دل کی تکلیف، میدان سے اسپتال منتقل