ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

میں نے واقعی پاکستان آنے میں دیر کردی، بھارتی اداکارہ زینت امان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ پہلے پاکستان کیوں نہیں آئی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ لاہوری پلاؤ اور سرسوں کے ساگ سے محضوض ہوئی ہوں ، تقسیم پاکستان سے پہلے فلموں کے مرکز پرانے لاہور کو دکھانا چاہتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زندگی مختصر ہے دونوں جانب اچھے لوگ ہیں جنہیں امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے ، ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں، آج بھی میری عمر کے مطابق کام ملے تو کرونگی ، لیکن یہ زمانہ نئے لڑکوں اور لڑکیوں کے آگے آنے کا ہے۔

بھارتی اداکارہ زینت امان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے تعلقات کا سوال ٹال گئیں، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے بچے بڑے ہوگئے، ماضی میں جو گزر گیا اسے رہنے دیں۔

اُن کاکہنا تھاکہ کرکٹرز کے ساتھ میری دوستیاں اب ماضی کا حصہ ہو چکی ہے ، دیو آنند اور راج کپور سمیت تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا۔

لاہور ميں جاری شان پاکستان فيسٹيول کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، بھارتی اداکارہ زينت امان نے ملبوسات کی نمائش ميں خود سے منسوب کليکشن پہن کر شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں