اشتہار

’نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک نہیں لینے دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک مجھے نہ لینے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے برطرفی پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ صبح ان کے سترہ بندے پی سی بی میں دندناتے پھر رہے تھے جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے کہ میں کچھ وہاں سے اٹھا کر لے جاؤں گا۔

- Advertisement -

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کیوی ٹیم پاکستان آرہی تھی تو چیف سلیکٹر بدل دیا گیا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کافی ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو باہر نکال دیں۔

مزید پڑھیں: ’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا‘

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیاں آسانی سے نہیں ملتی ہیں اگر بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئیں تو ٹیم میں یکجہتی ختم ہوجائے گی۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ’سیزن کے درمیان میں ہی کہہ رہے تھے کہ مکی آرتھر کو لے آئیں گے، عزت کے ساتھ بھیجا جاتا ہے گھر بھیجنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کو عہدے سے برطرف کرکے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں