پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر راشد خان کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راشد خان کو ڈاکوؤں نے یاسین آباد میں لوٹ لیا۔ ملزمان ان سے 20 ہزار روپے و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
راشد خان نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں شمیم گارڈن میں رہتا ہوں جہاں ڈاکوؤں نے مجھے لوٹ لیا، میں نے واقعے کی ایف آئی آر عزیز آباد تھانے میں درج کروا دی ہے۔
- Advertisement -