تازہ ترین

سابق ڈی جی حج کے خلاف گھیرا تنگ، حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سابق ڈی جی حج کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایت پر ساجد منظور اسدی کیخلاف باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی حج کیخلاف دواؤں اور خوراک کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے، ساجد منظور اسدی کیخلاف متعدد شکایات اور کچھ شواہد بھی ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی قابل برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کانمائندہ ہوں، ان کی رقم کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کے افسران کو بھی خبردار کردیا، فریضہ حج کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی، لاپرواہی اور کرپشن قابل قبول نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے بعد میں حج سے متعلق آڈٹ کروں گا، کوئی بھی افسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا گیا تو معافی نہیں ملے گی۔

Comments

- Advertisement -