بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ 3سال بعدضمانت پر رہا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل میں تاخیر کی بیناد پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ضمانت پر رہا ‏کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں چھوڑا ‏جاسکتا. ‏

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ‏ضمانت پر سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

فیصلہ میں قرار دیا کہ ملزم کو غیر معینہ عرصے کے لئے پراسیکیویشن کے رحم و کرم پر نہیں ‏چھوڑا جاسکتا. عدالت نے فیصلہ میں نشاندہی کی کہ ریفرنس کی سماعت 66 مرتبہ التواء کا شکار ‏ہوئی جس میں پراسیکیویشن نے 24 مرتبہ التواء کی استدعا کی. عدالت نے قرار دیا کہ احتساب ‏عدالت کے آرڈر شیٹ سے تاخیر کے زمہ دار دونوں فریق ہیں.‏

عدالت نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں. اور عدالتی فیصلوں کی ‏نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے. فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں تاخیر عدالتی ‏کاروائی درست عمل نہیں ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ احد چیمہ پچاس پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع جمع کرائیں.‏

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں