تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سابق فاسٹ بولر میچ فکسر قرار

سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر نوان ذویسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

جینٹل مین گیم کو کرپشن سے داغدار کرنے والے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کو جرم ثابت ہونے پر پابندی، جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

Sri Lanka's Zoysa found guilty of match-fixing by tribunal | MorungExpress  | morungexpress.com

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا کے آزاد انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے نوان ذویسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

42 سالہ بولر کو فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے پر 2018 میں معطل کر کے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بولر کو ٹرینبول سے قبل اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا گیا جس کے بعد آزاد ٹریبونل نے کھلاڑی کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

Sri Lanka's Nuwan Zoysa found guilty of 3 offenses under ICC's  Anti-Corruption Code, Sports News | wionews.com

رپورٹ سامنے کے بعد بولر کے تمام کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی اور آئی سی سی معطلی بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 1997 سے 2007 تک کے دس سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -