جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے باعث نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

نویدعالم ورلڈکپ 1994کی فاتح ٹیم کے رکن تھےاس کے علاوہ وہ بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے۔

- Advertisement -

چھ جولائی کو اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

سابق اولمپئن نوید عالم کی بیٹی کی اپیل پر سندھ حکومت میدان میں آئی اور ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا،اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شوکت خاتم اسپتال کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔

سابق اولمپئن نوید عالم کی میت آبائی شہر شیخوپورہ روانہ کردی گئی ہے، نوید عالم کے بیٹے حذیفہ نوید اپنے والد کی میت لے کر شیخوپورہ روانہ ہوئے، نوید عالم کی نماز جنازہ اور تدفین شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوید عالم کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آج ہونیوالے تمام میچز ملتوی کردئیے ہیں، میچز فور ٹیم ہاکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں