ہندوستان کے سابق کپتان اور آف اسپنر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، بی سی سی آئی نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
لیجنڈری کرکٹر کی بیماری کے باعث پچھلے سالوں میں کچھ سرجریاں بھی ہوئی تھیں تاہم ان کی حالت سمنبھل نہ سکی اور وہ پیر دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔ انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
بشن سنگھ بیدی نے بھارت کی جانب سے 67 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا اور اپنی عمدہ بولنگ سے 266 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
The BCCI mourns the sad demise of former India Test Captain and legendary spinner, Bishan Singh Bedi.
Our thoughts and prayers are with his family and fans in these tough times.
May his soul rest in peace 🙏 pic.twitter.com/oYdJU0cBCV
— BCCI (@BCCI) October 23, 2023
سابق بھارتی کرکٹر نے 22 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کے لیے کپتانی کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ سابق بھارتی کپتان بیدی نے گزشتہ سال کرتارپور بھی آئے تھے۔
بشن سنگھ بیدی نے کرتار پور پہنچ کر پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔