بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین بڑی مشکل میں پھنس گئے اور انہیں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو چار سال تک حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر بھی رہے ہیں۔ انہیں مالی بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پر حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم سے متعلق جنریٹر، فائر انجن اور دیگر آلات کی خریداری کے سلسلے میں 20 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اظہر الدین کو گزشتہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے وہ ای ڈی آفس آئے اور پوچھ گچھ کے دوران موقف اختیار کیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

حیدرآباد پولیس نے گزشتہ سال اکتوبر میں چار مجرمانہ مقدمات درج کیے تھے، جس میں ان کے ساتھ دیگر سابق ایچ سی اے عہدیداروں کے ساتھ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی، دھوکا دہی، جعلسازی اور سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کرکٹر سے سیاست داں تک کا سفر کرنے والے محمد اظہر الدین نے 1984 سے 2000 تک 16 بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ اس دوران وہ 1989 سے 1999 تک 10 سال ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

ان پر کرکٹ کے دور میں بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگے تھے اور اس پر انہیں نا اہل بھی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں