تازہ ترین

زمبابوے میں بھارتی اسپیشل فورسز کا سابق آپریٹو ساتھیوں سمیت گرفتار

زمبابوے میں بھارتی اسپیشل فورسز کے سابق آپریٹو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگ پڑوسی ممالک میں انتہائی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

زمبابوے میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث بھارتی اسپیشل فورسز کے سابق آپریٹو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نیو زمبابوے کی خبرکے مطابق زمبابوے میں مقیم ایک سابق بھارتی اسپیشل فورسزیونٹ کے افسر سدھوسروپ سنگھ کو چند دیگر بھارتیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے ، سینٹرل انٹیلی جنس آرگنائیزیشن نے مشکوک سرگرمیوں پرگرفتار کیا گیا۔

نیوزمبابوے نے بتایا کہ یہ فوجی بھارتی حکومت نے ملازمت کے حوالےسے بھیجے تھے لیکن دراصل وہ انٹیلی جنس نیٹ ورک چلا رہے تھے، یہ لوگ پڑوسی ممالک میں انتہائی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یہ لوگ سرمایہ کاروں کی آڑمیں جعلی دستاویزات پرموزمبیق سے زمبابوے میں داخل ہوئے تاکہ اس ملک میں چینی سفارتی مفادات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

نیوزمبابوے کے مطابق گرفتاری ہرارےکےایک اعلیٰ درجےکےریسٹورنٹ میں اسٹنگ آپریشن کےدوران عمل میں آئی جہاں سنگھ نامعلوم افرادکی صحبت میں پائے گئے، ملوث یونٹ اس سے قبل موزمبیق کےجنگ زدہ علاقےکابوڈیلگاڈو میں سرگرم تھا جہاں وہ باغیوں سے لڑنے میں شامل تھے۔

سنگھ نے خود کو غلط انداز میں ایک سرمایہ کار کے طور پر ظاہر کیا اور یہاں تک کہ صدر ایمرسن منانگاگواسےملاقات کی ، بعد میں شک کی بنا پر تحقیقات کے بعد انکشاف ہواکہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

سی آئی او کے اندرونی ذرائع نے نیو زمبابوے کو انکشاف کیا کہ سنگھ اس وقت بوروڈیل پولیس اسٹیشن میں نظر بند ہیں،ان پرممکنہ طورپرکسی جرم کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے یا زیادہ سازگار صورت حال میں ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔

نیوز مبابوے نے یہ بھی بتایا کہ سنگھ کی بیٹی ان 100بھارتیوں میں شامل ہے، جن کو زمبابوے اسمگل کیا گیا تھا۔

مبینہ طور پر سابق بھارتی اسپیشل فورسز یونٹ نے”انڈین اسپیشل فورسز” کے نشان والی گاڑیوں کا استعمال کیا تھا اور بھارت کی شراب بنانےوالی کمپنی این وی ڈسٹلریز کے چیئرمین اشوک جین مبینہ طور پر سابق بھارتی فورسز یونٹ سے ذاتی طور پر منسلک پائے گئے۔

Comments

- Advertisement -