تازہ ترین

سابق بھارتی چیف جسٹس کی پاکستانیوں کی کشادہ دلی کی ایک بار پھر تعریف

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف ٹویٹ کیا، کسی پاکستانی نے برا نہیں کہا، اب بتائیں برا کہنے والے معتبر ہیں یا برا نہ کہنے والے معتبر ہیں۔

مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے غدار، پاگل اور کیا کچھ نہیں کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ پہلے میں عمران خان کا مخالف تھا اور ان پر تنقید کرتا تھا لیکن عمران خان کی دانشمندانہ اور تحمل تقریر دیکھ کر ان کا پرستار ہوگیا ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

اس سے قبل سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

خیال رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -