اشتہار

9 مئی لعنتی پروگرام تھا برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا، عاصم منیر میرے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لال حویلی کو کھول دیا گیا ہے، میرے والدین کا جنازہ یہاں سے اٹھا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارے شہر کو پورے ملک کی ایک ایک چیز کا پتا ہے، پنڈی قبر کی دیوار تک دوستی اور دشمنی نبھاتا ہے، ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں ہم نسلی اور اصلی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سی پی او سے کہنا چاہتا ہوں 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں انکے پاس تھا، سی پی او صاحب کو پتا ہے میں کہاں تھا، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ندیم انجم ہماری آن شان اور بان ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چلے کی وجہ سے میں ایک نیا شیخ رشید بن گیا ہوں، میں پکڑا گیا تو جیل کے اندر سے بھی دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا، راولپنڈی کی دونوں سیٹیں عوامی مسلم لیگ کی ہیں، یہ دونوں سیٹیں ہم پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پی او صاحب میں تینوں کیسز میں بری ہوں، سی پی او صاحب ڈرائیور، کک کو اٹھانے کے بجائے مجھے فون کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میں نے نعرہ لگایا تھا موت میری محبوبہ ہے جیل میرا سسرال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں