پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

معمولی سرجری کے دوران ماڈل موت کے منہ میں چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہننے والی 27 سالہ ماڈل گلیسی کوریا ٹانسلز کی معمول سرجری کے بعد انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیسی کوریا نے ٹانسلز کی سرجری کرائی تاہم دو ماہ بعد انہیں بیک وقت دماغی ہیمرج اور دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسیں۔

گلیسی کوریا نے ایک نجی کلینگ سے ٹانسلز کی سرجری کرائی تھی اور اس کے بعد بالکل صحت مند تھیں۔ سابق مس برازیل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی جہاں معلوم ہوا کہ ان کی موت برین ہیمرج سے ہوئی۔

- Advertisement -

ماڈل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کی موت کا یقین نہیں آ رہا، وہ بہترین خاتون تھی اور ہر کسی سے محبت کرتی تھی، اس کی مسکراہٹ کے بغیر ہمارے لیے زندگی گزارنا مشکل ثابت ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gleycy Correia PMU (@gleycycorreia)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں