تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

خوفناک ٹریفک حادثۃ، سابقہ ملکہ حسن دوست سمیت ہلاک

ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی سابق ملکہ حسن اینسی کبری اور نامور اداکارہ شاجان کوچی کی گاڑی کو ایک روز قبل تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔

ایک روز قبل کوچی کے علاقے Vytilla کے قریب ہونے حادثے میں دونوں اداکارائیں شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں تھیں،  اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانے کو قرار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ انجانا شاجان اور اینسی کبیر ایک ساتھ گاڑی میں تیز رفتاری سے جارہی تھیں کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار اُن کی کار کے سامنے آگیا، جسے دیکھ کر وہ گھبرائیں اور گاڑی کا اسٹریئنگ موڑ دیا۔

فائل فوٹو

اُن کی گاڑی قلا بازی کھاتی ہوئی کھائی میں گری اور درخت سے جاکر ٹکرائی۔ حادثے میں ان دونوں شخصیات کے علاوہ دو مزید شہری زخمی ہوئے، جن میں ایک موٹر سائیکل سوار بھی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ اینسی کبیر اور انجانا شاجان 2019 میں ہونے والے مس کیرالہ کے مقابلے کی فاتح اور رنر اپ تھیں جبکہ اور وہ دونوں اچھی دوست بھی تھیں۔

سابقہ ملکہ حسن اور اداکارہ کی اچانک ہلاکت پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -