The news is by your side.

Advertisement

دل کے آپریشن کے دوران سابق آل راؤنڈر پر فالج کا حملہ

سڈنی: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا ہے، کرس کینز پر فالج کا حملہ اس وقت ہوا جب سڈنی میں ان کے دل کا آپریشن جاری تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق کیوی آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی صحت کی بحالی میں طویل وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ کرس کینز 1989 سے 2006 میں بہترین کیوی آل راؤنڈر تھے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے لئے 62 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔کرس کینز 62 ٹیسٹ میچز میں 5 سینچریوں اور 22 ففٹیز کی مدد سے 57 اعشاریہ 9 کی اوسط سے 3320 رنز بنا چکے ہیں۔

اس فارمیٹ میں انہوں نے 218 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

کرس کینز نے ایک روزہ انٹرنیشنل میں 84 اعشاریہ 26 کی اوسط کے ساتھ 4950 رنز بنائے، جس میں 4 سینچریاں اور 26 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں، اور ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 201 ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں