پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 80 برس تھی، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی جائیگی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں بطور وکٹ کیپر بیٹر کے پاکستان کی نمائندگی کی، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے 13 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور 5 ٹیسٹ میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیے۔
مرحوم نوشاد علی نے 1960 سے 1979 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، اس دوران انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔