جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

"رمیز راجہ کو کام کرنے دیا جائے”

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے رمیز راجہ کے کام جاری رکھنے سے متعلق سفارش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بطور چئیرمین پی سی بی وہ درست راستے پر ہیں انہیں وقت دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا درست راستے پر کام کر رہے ہیں، انہیں کام کرنے کے لیے وقت دیں۔

توقیر ضیاء نے کہا کہ میں نے بھی اخبار میں یہ خبر پڑی تھی کہ میں نے رمیز راجا کے لیے کسی سے دو ہفتوں کے لیے مزید کام کرنے دینے کی سفارش کی ہے، میں ایسی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں نے کسی سے سفارش کرنا ہوتی تو تین برسوں کے لیے کرتا اور میں نے سفارش کرنا کس سے تھی؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت پیٹرن تو عمران خان تھے جو وزیر اعظم نہیں رہے اور میری کیا ویلیو ہے مجھے تو فوج اور کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 20 برس ہوچکے

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو بھی تین برس مکمل کرنے چاہیئے تھے کیونکہ ہر بورڈ کا سربراہ کا اپنا ویژن ہوتا ہے، سب کو کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے، ہاں اگر خدانخواستہ کوئی چیئرمین ملک کی کرکٹ کا بیڑہ غرق کررہا ہو تو ضرور تبدیلی لانی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کا فتح کے بعد کھلاڑیوں کو پیغام

توقیر ضیا نے کہا کہ پہلے شکایت یہ ہوتی تھی کہ چیئرمین کرکٹر نہیں، سیاسی تقرری ہوتی ہے، اب تو کرکٹر آیا ہے، رمیز راجا پاکستان کرکٹ کو جانتے ہیں، کپتان رہے ہوئے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کھیلے ہوئے ہیں انہیں علم ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو کیا موجودہ نظام کے ساتھ متوازی چلانا ہے یا نہیں، روزی روٹی دیکھنی ہے یا کرکٹ کو دیکھنا ہے، لیکن پہلے ڈیپارٹمنٹس کو تو پوچھیں کہ آیا انہوں نے ٹیمیں رکھنی بھی ہیں یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ رمیز جانتے ہیں کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو کیسے اوپر لے کر جانا ہے، مجھے امید ہے کہ رمیز راجا کے ہوتے ہوئے اکیڈمیز کی سطح پر اچھا کام ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں