کراچی: قوم ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے پہلے ون ڈے میچ میں فتح پر کھلاڑیوں کو شاباش دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز کا فتح گر آغاز بہترین ہے
بوم بوم آفریدی نے بابراعظم کو کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپتان کی سینچری نے فتح کی بنیاد رکھی جبکہ محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
سابق کپتان نے ٹیم اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکوں کا کھیل شاندار رہا۔
Congratulations @TheRealPCB on the win and start of the #PAKvsWI series. Well done @babarazam258 on the 💯 with boom boom knock by @KhushdilShah_ and @iMRizwanPak and @HarisRauf14 well performed 👏🏽 good game boys
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 8, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی، کپتان بابراعظم نے مسلسل تیسری سینچری اسکور کی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا۔
اسی اعزاز کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑدیا، بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔