تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

درجنوں جنسی جرائم میں ملوث برطانوی پولیس افسر کو36 سال کی سزا

لندن : برطانیہ میں دوران ملازمت متعدد خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرنے والے پولیس افسر کو عدالت نے کڑی سزا سنادی۔

میٹ پولیس افسر کو 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے اعتراف اور دیگر 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے میٹ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 36 سال قید کی سزا سنائی ہے جس میں اسے لازمی 30 سال جیل میں گزارنا ہوں گے جب کہ 6 سال پیرول پر رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 2021 میں جنسی جرائم کی متعدد شکایات ملنے پر برطرف کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران میٹ پولیس افسر نے 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور 85 خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا اعتراف کیا تھا۔

عدالت میں 10 سے زائد متاثرہ خواتین نے پولیس افسر کے خلاف گواہی دی تھی۔ مجرم ڈیوڈ کیرک میٹ پولیس میں شمولیت سے قبل فوج میں بھی ملازمت کرتا رہا ہے۔

،مزید پڑھیں : خواتین سے زیادتی، برطانوی پولیس افسر کے اعترافی بیان نے ہلچل مچادی

پولیس افسر صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ ان پر تشدد بھی کرتا اور جن خواتین اس کے قبیح عمل کی مزاحمت کی تو اس نے انہیں بے دردی سے مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکیاں دی۔

جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد ڈیوڈ ان خواتین کو الگ مقام پر رکھتا اور انہیں نہ تو گھر والوں سے ملنے دیتا اور نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی وہ ان خواتین پر بیلٹ کوڑے کی طرح برساتا تھا۔

Comments

- Advertisement -