ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سابق وزیراعظم عمران خان گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کیا ہے اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران کان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں نیب نے یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں