لاہور: پنجاب کے سابق وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کی۔ اس دوران یاسمین راشد نے کہا کہ ان شاء اللہ 11 ستمبر کو پی پی 139 سے جیت کر دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چیئرمین عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو چکی ہے، عمران خان کی مقبولیت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ون مین شو کے علاوہ عوام کی بہتری کے لیے ڈھیلے کا کام نہیں کر رہے، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے دور حکومت میں بہتر زندگی بسر کر رہے تھے، امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔