اشتہار

قانون کی بالا دستی اور ووٹ کے تقدس کی بحالی کے لیے وکلاء کے ساتھ جدو جہد کریں گے، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور ووٹ کے تقدس کے لیے وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے، میرے اصولی مؤقف اور جدوجہد کا فائدہ پاکستان کو ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدور سپریم کورٹ بار اور معروف وکلاء سے ہونے والی ملاقات میں گفت و شنید کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے لیے وکلاء کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کیا تھا.

انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ہرشہری کا بنیادی حق ہے جس کے تحفط اور فروغ کے لیے وکلاء کے ساتھ مل کر طویل جدو جہد کی اور ماریں تک کھائیں اسی طرح وکلاء کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں دی ہیں چنانچہ اب وقت ہے کہ دونوں مل کر ووٹ کے تقدس کے لیے جدوجہد کریں.

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے جمہوریت اور مضبوط جمہوری ادارے ضروری ہیں جس کے لیے ہر محب الوطن شخص کو باہر نکل کر جدو جہد کرنا ہوگی اور جمہوریت کے نظام کو بچانا ہوگا.

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں دن و رات محنت کر کے پاکستان سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے اور ملک کے کونے کونے تک سڑکوں کا جال بچھادیا اور شاید یہی میرا قصور تھا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں