پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

”ٹوئٹر بند کر کے اپنے کھیل پر توجہ دیں“

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بھارتی کھلاڑی راہول ٹیوٹیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹوئٹر بند کر کے اپنے کھیل پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے لئے بھارتی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر راہول ٹیوٹیا نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ توقعات کو تکلیف پہنچتی ہے۔

ان کے اس ٹویٹ پر سابق جنوبی افریقن کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ راہول ٹیوٹیا نے آئی پی ایل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارت کے پاس اس وقت ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اس اسکواڈ میں بہت سے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ میرا مشوری ٹیوٹیا ٹویٹر کو چھوڑ کر کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں، سابق کپتان نے کہا کہ اچھا پرفارم کریں تاکہ اگلی بار جب آپ کا وقت آئے تو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کو منتخب کیے بغیر نہ رہ سکے۔

خیال رہے کہ بھارت کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر ٹیوٹیا نے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹینز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹیوٹیا نے 12 اننگز میں 147.62 کے اسٹرائیک ریٹ سے 217 رنز بنائے تھے۔

Rahul Tewatia

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں