تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بولنگ میں دوسرا تکنیک کا اضافہ کرنے والے پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثقلین مشتاق کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، تقرری کا باضابطہ اعلان آیندہ ایک 2 روز میں کیا جائے گا، پی سی بی نے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کا عہدہ پہلی بار متعارف کرایا ہے۔

ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے وقت ثقلین مشتاق اسپن بولنگ کنسلٹنٹ تھے۔

ثقلین مشتاق کا کپل دیو کی تنقید پر کرارا جواب

یاد رہے گزشتہ ماہ کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اسپن بولرز میں سے ایک ثقلین مشتاق کے بھارتی کرکٹر کپل دیو کے حوالے سے ایک بیان نے میڈیا میں گونج پیدا کر دی تھی، کپل دیو نے لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مدد کے لیے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی پاک بھارت فنڈ ریزنگ سیریز کی تجویز کو مسترد کیا تھا۔

ثقلین مشتاق نے اس پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ایک کھیل ہے، اسپورٹس مین کیوں کہا جاتا ہے؟ انھیں ہیروز کیوں کہا جاتا ہے؟ کیوں کہ ان کا کام صرف اچھائی کرنا ہوتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

آف اسپنر کا کہنا تھا کہ بڑے منظرنامے پر دیکھا جائے تو کھیل کو دونوں طرف سے فروغ دینا چاہیے کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ کھیلنے سے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -