اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت پر ڈیرن سیمی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سینٹ لوسیا: ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیام فام جارج فلائیڈ کےحق میں آواز بلند کر دی۔

ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ 2 ٹوینٹی کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی نا انصافی اور نسل پرستانہ تشدد کو ختم کرنا چاہیے۔

ڈیرن سیمی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے سیاہ فام افراد کو معاشرتی نا انصافیوں کا سامنا ہے، اگر آپ مجھے اپنے ایک ساتھی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں تو آپ کو جارج فلائیڈ بھی نظر آئے، کیا آپ اس کے لیے اپنی حمایت دکھا کر اس تبدیلی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

امریکا میں سیاہ فام کی دردناک موت پولیس افسران کو لے ڈوبی

یاد رہے کہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینی پولس میں ایک سفید فام اہل کار ڈیرک شوین نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کی گاڑی سے اتار کر ہاتھ پیچھے ہتھکڑی سے باندھے اور پھر زمین پر گرا کر گھٹنے سے اس کی گردن اس وقت تک دباتا رہا جب تک اس کی سانس رک نہیں گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں