جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان حکومت کیلیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں فارمولہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان حکومت کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں فارمولہ طے گیا جس کے مطابق پاور شیئرنگ اکثریت کی بنیاد پر ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے بعد (ن) لیگ بھی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ بننے کیلیے تیار ہوگئی، حکومت میں پیپلز پارٹی کو تین عہدے جبکہ (ن) لیگ کو دو وزارتیں ملیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا عہدہ اور دو وزارتیں ملیں گی، پارٹی نے دو وزارتوں کیلیے ناموں کو حتمی شکل دے دی، انجینئر اسماعیل اور شہزاد آغا وزارتوں کے امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے دو وزارتوں کیلیے تاحال نام فائنل نہیں کیے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی چار جبکہ (ن) لیگ کے تین ارکان ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیلیے انتخاب کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ کامیابی پر سعدیہ دانش گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر ہوں گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں