اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لندن، پولیس اسٹیشن میں بانی ایم کیو ایم کی پیشی، ضمانت میں‌ توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لندن میں بانی ایم کیو ایم نے سدک پولیس اسٹیشن میں حاضری لگائی ہے ان کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کردی گئی، بانی ایم کیو ایم سے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، بانی ایم کیو ایم برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں بانی ایم کیو ایم کو سدک پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا، ان کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کردی گئی ہے، بانی ایم کیو ایم  سے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے، بانی ایم کیو ایم سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شرائط کے تحت بانی ایم کیو ایم کسی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکتے ہیں، شام سے صبح تک گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں، بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ سے باہر جانے پر بھی پابندی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی، انہیں دوبارہ کسی بھی وقت طلب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل گرفتار بانی ایم کیو ایم سدرن پولیس اسٹیشن میں موجود تھے، جہاں ان سے دو گھنٹے تفتیش کی گئی تھی، انہوں نے دوران تفتیش پولیس کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کا تفتیش کے دوران لندن پولیس کوجواب دینے سے انکار

لندن پولیس نےبانی متحدہ کوبتایاآپ کےپاس نوکمنٹس کاآپشن ہے، بانی متحدہ کوکہاگیا کہ نوکمنٹس کہناعدالت میں خلاف بھی جاسکتاہے جبکہ بانی ایم کیوایم کے وکیل نے انہیں نو کمنٹس کہنے کا مشورہ دیا تھا۔

بانی ایم کیو ایم گرفتار کیے جانے کے بعد اسی روز یعنی 12 جون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں صبح سویرے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا ان پر نفرت انگیز تقریر تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست 2016 میں بانی ایم کیو ایم نے لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی، ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں