راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے دوران غائب ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی انہیں پارٹی سے برطرف کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق سینئر قیادت کو پیغام پہنچا دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترمیم کے وقت غائب رہنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کررکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غائب رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقداد علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ اورنگزیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔