جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اشتہار

حیرت انگیز

اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ دیگر ممبران میں شاہ محمود ،بابربھروانہ ،جسٹس (ر)اکرام اللہ شامل تھے۔

اس موقع پر فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کر دی اور کہا کہ انہیں کیس کی کاپیاں فراہم کی گئیں اور نہ ہی دستاویز اندر آنے دی گئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ دستاویز کے بغیر نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں