کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی سندھ کے سینئرنائب صدر منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سوچتے ہیں کہ دھمکیوں سے شاید کنٹرول کرلیں گے مگر اب ایسا نہیں، بانی پی ٹی آئی فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی آپس میں نوراکشتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔
منظوروسان نے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے مروت قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیگا، شیر افضل مروت دوبارہ الیکٹ ہوکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرے گا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں۔