بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اپ لوڈ پروپیگنڈا ویڈیو کی انکوائری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی، وہ جیل میں قید ہیں جبکہ اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیو کے لیے استعمال ہوا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے معاملے پر بات چیت کرے گا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ٹیم تعین کرے گی ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے یہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انکوائری میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو ٹوئٹ نہیں کی تو غیرقانونی استعمال پر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری درخواست دینا پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں